گلبرگہ،26؍جون (ایس او نیوز)ضلع گلبرگہ کے موضع سوالیشور میں ایک موٹر سائیکل نے ایک پارک کئے گئے ٹریکٹر کو ٹکر دے دی ۔جس کے نتیجہ میں دو مسلم نوجوان حامد اور اسماعیل ہلاک ہوگئے ۔ یہ دونوں گدلے گاؤں کے ساکن تھے ۔ الند پولیس اسٹیشن کے قریبی محلہ کے ساکن الطاف جانی نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں ۔